پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیرمسلم خاتون پوجا سے منگنی کی۔
رضا حسن اور پوجا کے درمیان منگنی کی تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی۔کرکٹررضا حسن کے مطابق جنوری فروری میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔
اس موقع پر کرکٹر رضا حسن نے کہا کہ پوجا ہمارے مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جلد مسلمان ہو جائے گی۔
32 سالہ رضا حسن پاکستان کومستقل طورپرچھوڑ کر امریکہ میں سکونت اختیارکرچکے ہیں،رضا حسن نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے جبکہ 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔