Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان بہت جلد تمام مشکلات سے نکل آئے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد تمام مشکلات سے نکل آئے گا۔ شعبہ توانائی کے گردشی قرضوں کے نقصان کا ازالہ بھی چیلنج ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضے کی وجہ سے شعبہ توانائی متاثر ہو رہا تھا۔ اور گردشی قرضے کے مسئلے سے نمٹنا بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ نہ صرف مسلسل بڑھ رہا تھا۔ بلکہ وسائل کو بھی نگل رہا تھا۔ گردشی قرضے کا حجم بڑھتا جا رہا تھا۔ اور آئی پی پیز کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات اور مسئلے کا حل چیلنج تھا۔ تاہم وزیر توانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے بہترین کام کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گردشی قرضے کے مسئلے کے حل کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے۔ اور فیلڈ مارشل کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔

Related posts

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے کیس میں ریلیف دیا گیا، بلال اظہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment