Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشیا کپ ، ٹاس کے موقع پر سوریا کمار یادیو اور جاکر علی نے مصافحہ نہ کیا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں ٹاس کے موقع پر بنگلہ دیش اور بھارتی کپتانوں نے مصافحہ نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان جاکر علی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو نظرانداز کرتے ہوئے ہاتھ نہ ملایا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچوں میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔

اب بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی ٹاس کے موقع پر یہی عمل دہرایا گیا، مصافحہ نہ ہونے پر پاکستانی صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ بھارت نے جیتا اور فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، آج پاکستان اور بنگلہ دیش اہم میچ میں سامنے ہوں گے، جیتنے والی ٹیم فائنل میں ایک بار پھر بھارت کا سامنا کرے گی۔

Related posts

بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا

Mobeera Fatima

مصری پہلوان کا حیران کن کارنامہ ، 700 ٹن وزنی بحری جہاز دانتوں سے کھینچ لیا

Mobeera Fatima

سابق کرکٹرز بابراعظم سے حسد کرتے ہیں، اعظم خان

Mobeera Fatima

Leave a Comment