Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

مصری پہلوان کا حیران کن کارنامہ ، 700 ٹن وزنی بحری جہاز دانتوں سے کھینچ لیا

رواں سال مارچ میں 279 ٹن وزنی ٹرین کو اپنے دانتوں سے 10 میٹر کے فاصلے پر کامیابی کے ساتھ کھینچنے والے مصری پہلوان نے ایک اور کارنامہ انجام دیدیا۔

44 سالہ اشرف مہروس عرف اسٹرونگ مین نے بحیرۂ احمر کے سیاحتی مقام ہُرغادہ پر اپنے دانتوں سے 700 ٹن وزنی بحری جہاز کھینچ کر سب کو حیران کر دیا۔

مصری پہلوان نے 700  ٹن وزنی جہاز کھینچنے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری بلکہ دو اضافی جہاز ساتھ باندھ کر بھی کھینچے جن کو ساتھ باندھنے کے بعد وزن تقریباً 1 ہزار 150 ٹن ہو گیا۔

اشرف مہروس نے بتایا کہ میرا اپنے 2018ء میں بنائے 614 ٹن وزنی جہاز کھینچنے کے ریکارڈ کو چیلنج کرنے کے لیے اپنی اس تازہ ترین کارکردگی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کا ارادہ ہے۔

یاد رہے کہ 279 ٹن وزنی ٹرین کو دانتوں سے کھینچنے پر مصری پہلوان گنیز سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا تھا۔

 

Related posts

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

Mobeera Fatima

بھارتی مفاد کیلئے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، عالمی میڈیا کا انکشاف

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنیوالے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment