Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج رات بارہ بجے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔

16 اکتوبر سے پیٹرول Petrol کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کمی کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا کیونکہ مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران بڑھ رہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر اشیاء خور و نوش پر بھی پڑتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کرے گی۔

Related posts

منڈی بہاؤالدین: دریامیں کشتی الٹ گئی،خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

admin

خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ

Mobeera Fatima

وفاق خیبرپختونخوا کے آئینی، مالی اور ترقیاتی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے، سہیل آفریدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment