Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کر دیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایے بھی بڑھ گئے، پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 19 جولائی سے ہو گا، تمام مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا۔

Related posts

غزہ میں قحط کا خطرہ، خوراک نایاب، قیمتیں آسمان پر

Mobeera Fatima

شمالی وزیرستان سے پولیو کیس سامنے آ گیا ، ملک بھر میں تعداد 14 ہو گئی

Mobeera Fatima

پاکستان کا آئین بچوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، صدر مملکت

Mobeera Fatima

Leave a Comment