Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد عبور کر لی جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس 781 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 159 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا تاہم دوسرے سیشن میں انڈیکس نیچے آیا تھا بعد ازاں کاروبار دن کے اختتام پر انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 12 پیسے ہو گئی ہے۔

 

Related posts

واشنگٹن، بھارتی یوم آزادی کی تقریب پر سکھوں کا سفارتخانے کا گھیراؤ، خالصتان کے نعرے گونج اٹھے

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن قائم، اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے ، چیف جسٹس

Mobeera Fatima

دریا کا بہائو چند گھنٹوں میں بڑھا ، اداروں کو الرٹ جاری کیا تھا ، محکمہ آبپاشی کی سوات واقعے پر رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment