Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیاحوں کے لئے خوشخبری، پانچ ماہ بعد ناران کے راستے کھل گئے

ناران جانے کے خواہش مندوں کے لئے بڑی خوشخبری، پانچ ماہ کی بندش کے بعد ناران سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے سات گلیشیئرز ہٹا کر این ایچ اے نے ریکارڈ وقت میں اہم شاہراہ کو کھول کر تفریحی مقام کی رونقیں دوبارہ بحال کر دیں۔

مانسہرہ کے تفریحی مقام کے راستے کھلتے ہی سیاحوں نے ناران کا رخ کر لیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کہا ہے کہ دو ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی دی جائے گی۔

Related posts

صوابی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی، 100 سے زائد افراد متاثر

Mobeera Fatima

صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

پی ٹی اے کا موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن

Mobeera Fatima

Leave a Comment