Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارت سکیورٹی غفلت چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت سکیورٹی غفلت چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت میں منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، شازیہ مری نے کہا کہ بھارتی عوام پر ترس آ رہا ہے ان کو کیا سکھایا اورکیا بتایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم کے ردعمل میں ان پر پتھراؤ ہوتاہے، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج کی سکیورٹی پر کوئی بات نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پہلگام تک پہنچ گئے، کیا بھارتی سکیورٹی فورسز چنے کھا رہی تھیں؟بلاول بھٹونے بحیثیت وزیر خارجہ بھارت جا کر ثابت کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں، بھارت کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، ہم جارحیت کا جواب جارحیت سے دیں گے۔

Related posts

کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے ؟ جسٹس مسرت ہلالی

Mobeera Fatima

صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقات طے

Mobeera Fatima

دوران انتقال عازمین کے اہل خانہ کو 20 لا کھ روپےمعاوضہ دیا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment