Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات ، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ

عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ پہلے کمیشن اجلاس میں پیش کی جائے گی، الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر من وعن عمل کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے تحقیقات کے لیے ممبر سندھ نثار درانی پر مشتمل ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ ڈسٹرکٹ اور ریٹرننگ افسران کے بیانات پر مشتمل ہے، کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی میں تحریری بیان جمع کرایا تھا۔

واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں ترجمان ای سی پی اور چیف جسٹس نے سابق کمشنر کے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

Related posts

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کر دیں

admin

مذاکرات چل رہے ہیں لیکن مذاکرات کی کال فائنل ہے ، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

ایس آئی ایف سی اور حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment