Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان کا جیل سے باہر آنا دکھوں کا مداوا ہے ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا کرنے کا حل ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اب تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہ کریں بلکہ پانی ڈالنے کی ضرورت ہے، کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جا رہی ، ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلمانوں کا بڑا خواب تھا، پاکستان کے لیڈر کو باہر لائیں، ہم ہتھیار اٹھا کر چلنے والے لوگ نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توثیق کر دی ہے۔ 8 مارچ کو لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا تھا ، اس دوران پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال جاں بحق ہو گیا تھا۔

Related posts

پاکستان میں کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کے محفوظ استعمال کے لیے اہم پیش رفت

Mobeera Fatima

9 مئی مقدمات، عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا

Mobeera Fatima

سوات اور گردو نواح میں 5.1 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

Mobeera Fatima

Leave a Comment