Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نواز شریف نے پارٹی صدارت کی امانت مجھے سونپی تھی، واپس لوٹا رہا ہوں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن کے عہدے کو ہمیشہ ایک امانت سمجھا ہے جسے اپنے قائد کو واپس لوٹا رہا ہوں۔

وزیراعظم نے بطور مسلم لیگ ن صدر استعفیٰ دیتے ہوئے لکھا کہ پارٹی اصولوں اور اقدار کے ساتھ پختہ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے جماعت کی تاریخ کے اہم موقع پر یہ تحریر لکھ رہا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2017 میں قائد محمد نواز شریف سے ناحق وزارت عظمی اور جماعت کی صدارت چھین لی گئی۔ ہماری جماعت اور قیادت نے تمام مشکلات کا جرات اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزمائش کے دور میں قائد محمد نواز شریف نے جماعت کی صدارت کی امانت مجھے سونپی تھی۔ پوری دیانتداری اور جذبے سے یہ فرض ادا کرنے کی کوشش کی۔

سابق لیگی صدر نے کہا کہ میرے محبوب قائد کی بریت اُن کے باوقار کردار اور قوم کی خدمت کے بے داغ ماضی کی گواہی ہے۔ اس عہدے کو ہمیشہ ایک امانت سمجھا ہے جسے اپنے قائد کو واپس لوٹا رہا ہوں کہ وہ ملک اور جماعت کی رہنمائی فرمائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد جماعت نے مجھے وزیراعظم بنایا، اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف سے غیر متزلزل وفاداری کا عہد دوہراتا ہوں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفی دے دیا ہے۔

Related posts

حکومت کا دسمبر اور جنوری میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

فائر وال کیا چیز ہے ، کیا حکومت کو بھی نہیں پتہ ، ایسا کیوں ہو رہا ہے ، پشاور ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز سنیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment