Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھر جلا دیئے ، اسرائیلی بمباری سے مزید 45 شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں مزید 45 فلسطینی شہید اور100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ بدھ سے جمعرات کی صبح تک صہیونی فوج نے فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر حملے جاری رکھے، شہید ہونے والوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

غزہ کے مرکزی خیمے کی پناہ گاہ پر اسرائیلی حملے میں 3 بچے بھی شہید ہوئے، اس سے پہلے وسطی غزہ میں نصیرات کے مغرب میں خیمہ پناہ گاہ پر مہلک اسرائیلی حملے کی اطلاع ملی تھی۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں رملہ کے شمال مشرق میں واقع سنجیل گاؤں میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھر جلا دیئے ۔

اسرائیلی انسانی حقوق کے گروپ ’یش دین‘ نے  اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں اور زرعی اراضی پر حملے اور انہیں جلانے کی تصاویر اور ویڈیو کلپ شیئر کی ہیں۔

Related posts

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت

Mobeera Fatima

ایران نے خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ علی امین عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment