Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایشیائی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان  کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ امداد سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں میں استعمال کی جائے گی ، امدادی رقم سے 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کے لیے مشروط نقد رقوم فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امداد کا مقصد بہتر غذائیت تک رسائی کو یقینی بنانا ہے ،اس اقدام سے خاص طور پر آفت زدہ علاقوں میں رہنے والی خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کو فائدہ پہنچے گا ،علاوہ ازیں صحت سہولیات کی فراہمی بھی امدادی پروگرام کا حصہ ہو گی۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان، کرغزستان اور پاکستان جیسے ممالک میں غربت کی شرح اب بھی بلند ہے۔ ان ممالک کے عوام کو ضروری سہولیات تک رسائی محدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بینک ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو سماجی فلاح کو فروغ دیں۔

Related posts

سوات میں غفلت سے 17 جانیں ضائع ہوئیں ، سیاحوں کو بروقت کیوں ریسکیو نہیں کیا گیا ؟ پشاور ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

Mobeera Fatima

محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Mobeera Fatima

Leave a Comment