Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

طبی دنیا میں انقلاب، منٹوں میں فریکچر جوڑنے والا سپر گلو تیار

چین کے محققین نے ہڈیوں کے فریکچر کو منٹوں میں جوڑنے والا انقلابی سپر گلو تیار کر لیا ہے، جو روایتی طور پر کئی ماہ کے بعد جوڑنے والی ہڈیوں کے علاج کو چند منٹوں میں ممکن بنا دیتا ہے۔

چین کی ژے جیانگ یونیورسٹی کے ماہرین نے اس سپر گلو کو بون-2 کا نام دیا ہے، جو پہلے ہی 150 سے زائد کامیاب طبی تجربات میں استعمال ہو چکا ہے، ماہرین کے مطابق یہ چپکنے والا مادہ محض ایک انجکشن کی صورت میں ٹوٹے ہوئے ہڈی کے ٹکڑوں کو صرف تین منٹ میں جوڑ دیتا ہے۔

ہانگزو کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر لن شیان فینگ کے مطابق عام حالات میں ہڈی کے فریکچر کو جوڑنے میں مہینوں لگتے ہیں اور اس دوران مریض کو دھات کی پلیٹس، آپریشن اور پیچ لگانے جیسے تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، لیکن بون-2 نے اس عمل کو آسان اور تیز رفتار بنا دیا ہے۔

ماہرین کو اس سپر گلو کی تیاری کا خیال سیپی سے آیا، جو نمکین اور متحرک پانی میں بھی دباؤ برداشت کرنے والے مضبوط بایو-گلو کے ذریعے چٹانوں پر جمی رہتی ہے، اسی فطری نظام سے متاثر ہو کر سائنس دانوں نے اس گلو کو تیار کیا۔

Related posts

فلسطینی ریاست تسلیم کرنا ہماری پالیسی کے منافی ، امریکا کا یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان

Mobeera Fatima

چین کی امریکا سے تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوشش؛ 200 بوئنگ طیارے خریدنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

2050 میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیسے دکھیں گے، ہوشربا پیش گوئی کر دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment