Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوئٹہ میں خودکش حملہ ، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ، 2 اہلکار زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ، جبکہ وزیر صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا، جس میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ، جبکہ ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئے ، حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے۔

Related posts

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنمائوں کی فہرست میں شامل

admin

وفاقی حکومت کرم کے حالات پر تماشہ دیکھنا بند کرے، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

زرعی آمدن پر ٹیکس، کاشتکاروں کی گندم کی کاشت روکنے کی دھمکی

Mobeera Fatima

Leave a Comment