Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نیا توشہ خان ریفرنس ، نیب کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے چوتھی بار تفتیش

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے نیب کی ٹیم نے چوتھی بار تفتیش کی۔

توشہ خانہ نئے ریفرنس کی تفتیش کے لیے نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، تفتیشی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر عباس بھی شامل تھے۔

نیب کی تفتیشی ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی اور عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے تک تفتیش کرنے کے بعد جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

ٹیم نے ملزمان سے توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے تفتیش کی، ملزموں سے تحفے میں ملنے والے جیولری سیٹ سے متعلق سوالات کیے گئے۔

واضح رہے کہ نیب نے ملزمان کا احتساب عدالت سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے ۔ ملزمان کو 22 جولائی کو دورباہ تفتیشی پیشرفت رپورٹ کے ساتھ عدالت پیش کیا جائے گا۔

Related posts

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں 82 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا کلب ورلڈ کپ میں کھیلنے سے انکار

Mobeera Fatima

آئی فون 15 کا دنیا بھر میں غلبہ ، تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ فروخت

Mobeera Fatima

Leave a Comment