Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

امریکا سرگرم :وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اور آرمی چیف سے رابطہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے آج پہلے آرمی چیف عاصم منیر سے بات کی۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں۔

دوسری طرف وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب کو واضح کیا ہے کہ اب بال بھارت کے کورٹ میں ہے، اس نے پھر حملہ کیا تو پاکستان نہیں رُکے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کاآغاز کردیا۔

پاکستان افواج نے کاررروائی کرتے ہوئے بھارت کے پٹھان کوٹ، آدم پورایئربیسز اورادھم پورفیلڈ ایئر، سورت گڑھ ایئر فیلڈ  بیلاس کے علاقے براہموس اسٹوریج سائٹ، اُڑی میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر جی ٹاپ اورسپلائی ڈپو جب کہ راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کردیا۔

Related posts

ریپڈ سپورٹ فورسز کا اپنی حکومت قائم کرنیکا اعلان ، سوڈان کی تقسیم کے خدشات بڑھ گئے

Mobeera Fatima

پرانی گاڑی دے کر آسان اقساط پر سوزوکی آلٹو حاصل کریں

Mobeera Fatima

محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران شدت اختیار کر گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment