Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا ، 3 افراد جاں بحق ، 2 اہلکاروں سمیت 14 زخمی

جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق تحصیل وانا کے علاقے رستم بازار میں دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دھماکے سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر شاہ کے مطابق دھماکے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

پنجاب: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون سے ہونگی

admin

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر آ گیا

Mobeera Fatima

امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت کر رہا ہے، ایران

Mobeera Fatima

Leave a Comment