Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ، 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہو گا ، شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں ، ارکان کیخلاف کارروائی پارٹی ڈسپلن کے تحت کی گئی۔

ایک انٹرویو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کہیں نہیں جا رہا ،عاطف خان کو پارٹی سے نکالا نہیں گیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور ٹھیک کام کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہو گا ، مراد سعید کے بارے میں علم نہیں، روپوش لیڈروں کے سامنے آنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کا کباڑا کر دیا، آئی ایم ایف کے قرضے میں دشواری ہو رہی ہے۔

Related posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عدالت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

Mobeera Fatima

آرمی ایکٹ میں موجود تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہو گا ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ، پہلی کمرشل پرواز لینڈ کر گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment