Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی اورچلڈرن پارک بنانے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی اورچلڈرن پارک بنانے کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی اور پنجاب میں 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر مثالی گاؤں میں 24 گھنٹے واٹر سپلائی ہوگی، سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گے، مثالی گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی اور چلڈرن پارک بنیں گے اور شجر کاری بھی کی جائے گی۔

مثالی گاؤں میں گھروں پر نمبر لگائے جائیں گے اور سائن بورڈز نصب ہوں گے، سولر سسٹم سے چلنے والے واٹر سپلائی ماڈل اورسیوریج سسٹم بنائے جائیں گے،  پراجیکٹ کے تحت پائلٹ فیز کے 130 دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔

Related posts

سکیورٹی خطرات، پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

فریکچر کی تصدیق، صائم ایوب چھ ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے

Mobeera Fatima

فرح گوگی اور شوہر دوبارہ مشکل میں، سرکاری زمین فروخت پر نیا مقدمہ درج

Mobeera Fatima

Leave a Comment