Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

راولپنڈی انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔

راولپنڈی انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ آریج شفقات حیات ہے، جو پنجاب کالج فار ویمن، تلہ گنگ سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے 1,148 نمبروں کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر آئیشہ مشتاق ہیں، جو اسی کالج کی طالبہ ہیں، جنہوں نے 1,139 نمبر حاصل کر کے دوسرا مقام حاصل کیا، تیسری پوزیشن کا اعزاز ایمان فاطمہ کو حاصل ہوا، جو رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی طالبہ ہیں اور انہوں نے 1,138 نمبر حاصل کئے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے کامیاب طلباء و طالبات کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے, بورڈ حکام نے کہا کہ یہ کامیابی طلباء کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ  18 ستمبر 2025 کو اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو فاتمہ جناح یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ایک خصوصی پرائز ڈسٹریبیوشن تقریب میں انعامات سے نوازا جائے گا، اس تقریب کے موقع پر بورڈ کے اعلیٰ حکام، اساتذہ، والدین اور دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوں گے۔

Related posts

سولر نیٹ میٹرنگ: وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو سے جواب طلب

Mobeera Fatima

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات، صحت اور زیرِ سماعت اپیلوں پر گفتگو

Mobeera Fatima

لندن میں زیتون کے تیل کا عالمی مقابلہ؛ پاکستان نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment