Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارت کے خلاف سپر فور میں چیلنج کیلئے تیار ہیں، سلمان آغا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سپر فور میں چیلنج کیلئے تیار ہیں۔

سلمان آغا نے کہا کہ اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے ہیں، انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ شاہین آفریدی ہمارے میچ ونر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ابرار احمد ہر میچ میں اچھی باولنگ کر رہے ہیں۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف سپرفور میں چیلنج کے لیے تیار ہیں، سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت 21 ستمبر بروز اتوار کو ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

گروپ اے میں پاکستان اور بھارت نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا، بھارت کا ابھی ایک میچ باقی ہے، بھارت اپنا تیسرا میچ کل عمان کے خلاف کھیلے گا۔

گروپ بی میں دلچسپ صورتحال ہے، سری لنکا اور بنگلہ دیش چار چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں اور افغانستان پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Related posts

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ ، شیڈول جاری کر دیا گیا

Mobeera Fatima

کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا کی شاندار بیٹنگ، بنگلہ دیش پر 43 رنز کی برتری

Mobeera Fatima

Leave a Comment