Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سولر نیٹ میٹرنگ: وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کی نیپرا اورحکومتی پالیسی کےخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات انتہائی اہم ہیں،عدالت معاملے کاگہرائی سے جائزہ لے گی،وفاقی حکومت، نیپرااور لیسکو جواب جمع کرائیں،اٹارنی جنرل عدالتی معاونت کےلئے پیش ہوں۔

جسٹس عابد حسین چٹھہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت کا عبوری تحریری فیصلہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔

درخواست گزاروں کےوکیل نعمان قیصر نے دلائل دئیے،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ لانا صارفین کے حقوق پر ڈاکا ہے۔

نیپرا کے نئے قوانین آئین کے آرٹیکل 23 اور 24 کی خلاف ورزی ہیں،حکومت نے یونٹ کے بدلے یونٹ کا وعدہ توڑ دیا،​نئی پالیسی سولر سسٹم پر سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں پربوجھ بن گئی۔

Related posts

گندم کی فی من قیمت میں 300 روپے کمی

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل

admin

پیپلز پارٹی لابیز کے خلاف حکومت کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

Leave a Comment