Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے امریکہ سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد: پاکستان نے ملک میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے امریکہ سے تعاون مانگ لیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر افغان مہاجرین کی بہبود، بحالی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے پاکستان کے ساتھ امریکہ کے دیرینہ تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 2001 سے پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے 70 ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا۔ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے افغان مہاجرین کی واپسی میں امریکہ اور دیگر عالمی شراکت داروں کی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق امیر مقام نے میزبان کمیونٹیز کے لیے امریکی امداد میں اضافے اور مہاجرین کی واپسی کے لیے افغانستان میں سازگار حالات پیدا کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

امریکی سفیر نے پاکستان کی اقتصادی ترقی بالخصوص ٹیکسٹائل برآمدات بہتر بنانے میں تعاون کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے افغان شہریوں کی میزبانی کی حمایت میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں فریقین کی جانب سے جاری تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ڈونلڈ بلوم نے پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے شدید اثرات کا اعتراف کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے تعاون میں اضافے اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Related posts

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی ، اسٹیٹ کونسل کا عدالت میں بیان

Mobeera Fatima

بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی میں رعایت کی تجویز

Mobeera Fatima

ٹرمپ کی دولت میں ایک دن کے دوران کھربوں کا اضافہ ، امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment