Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ کی دولت میں ایک دن کے دوران کھربوں کا اضافہ ، امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے

دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے۔

گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر ( 2 کھرب ، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے ) اضافہ ہوا۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق جون 2024 تک ٹرمپ کی دولت 21 کھرب 40 ارب روپے (7 ارب 70 کروڑ ڈالر) ہے۔ اس سے پہلے جان ایف کینیڈی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر دولت کے ساتھ امیرترین صدر تھے۔

ٹرمپ گولف کورسز، اعلیٰ رہائشی جائیدادوں، شراب خانے اور 1991 کے بوئنگ 757 کے بھی مالک ہیں جس کا نام ٹرمپ فورس ون ہے، وہ امریکی تاریخ میں واحد صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا گیا ہے۔

Related posts

اسلام آباد احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درج

Mobeera Fatima

وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ، اہم فیصلے متوقع

Mobeera Fatima

’’گھبرانا نہیں ٹکرانا ہے’’ کارٹون کے ذریعےبچوں کے لیے آگاہی مہم

Mobeera Fatima

Leave a Comment