Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی

عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی

بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے، پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل۔15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔

رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کے لیے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔

Related posts

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

حکومت کے آخری دن آ گئے ، سب بھاگ رہے ہیں ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

دیوالی کا تہوار ، سندھ میں 20 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment