Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں 92 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے دوبارہ 92 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 545 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے  گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 92 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ، 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے ، 85 پیسے ہو گئٰی ہے ۔

Related posts

ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے کلو مہنگی فروخت ہونے لگی

Mobeera Fatima

پاکستان پر قرض اورمالی ضمانتوں کا بوجھ 80ہزار 862 ارب روپےتک پہنچ گیا

admin

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment