Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 504 روپے کلو ہو گیا

لاہور، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھ گئی۔

لاہور میں مرغی کاگوشت مزید 7 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 504 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد تھوک ریٹ 334 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 348 روپے کلو ہو گیا ہے۔

انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 325 روپے کے ہو گئے ہیں۔

ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 330 روپے کلو، پرچون ریٹ 343 روپے کلو، گوشت 495 روپے کلو ہے جبکہ انڈے 316 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی 345 روپے کلوجبکہ مرغی کے فی کلو گوشت کے نرخ 500 روپے ہیں جبکہ انڈوں کی قیمت 325 روپے درجن ہے۔

سندھ اینڈ بلوچستان پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں زندہ مرغی کا ریٹ 382 روپے کلو جبکہ گوشت فی کلو 593 روپے کا ہے۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید مہنگا، انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment