Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دوبارہ حملہ ہوا تو امریکا پر پہلے سے بڑا وار کریں گے ، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو اس کا جواب پہلے سے بھی کہیں زیادہ سخت ہو گا۔ 

خامنہ ای نے کہا کہہماری قوم امریکا اور اس کی پالتو صہیونی حکومت کے مقابل کھڑی ہے، نئے حملے کی صورت میں ہم اس سے کہیں بڑا وار کریں گے جو ہم نے العدید بیس پر کیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ ماہ جنگ کے دوران قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر ایرانی میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے جس اڈے کو نشانہ بنایا وہ خطے میں امریکا کا نہایت حساس مرکز تھا، اور اس سے بھی بڑا وار امریکا اور دوسروں پر کیا جا سکتا ہے۔

سپریم لیڈر نے نے ایرانی سفارتکاروں کو بھی خبردار کیا کہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ کام کریں اور رہنمائی پر عمل کریں۔

Related posts

ایرانی سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان

Mobeera Fatima

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی مزید 5 روپے فی کلو مہنگی ، قیمت 150 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، انٹرنیٹ انفراسٹرکچر پر رائٹ آف وے فیس ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment