Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی 2 درجہ تنزلی ہو گئی، رپورٹ

اسلام آباد: کرپشن انڈیکس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی 2 درجہ تنزلی ہو گئی۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 جاری کر دی۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 135واں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 100 میں سے27 ہے۔

ڈنمارک 90 اسکور کے ساتھ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں سرفہرست ہے۔ فن لینڈ دوسرے، سنگاپور تیسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

رینکنگ میں 100 اسکور کا مطلب شفاف ترین اور 0 کا مطلب انتہائی کرپٹ ہے۔

Related posts

ایم کیو ایم بھٹو کیخلاف بات کرنے پر معافی مانگے، گورنر استعفیٰ دیں، شرجیل میمن

Mobeera Fatima

پنجاب کے کئی تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج کا اعلان ، راولپنڈی میں طالبات نے میدان مار لیا

Mobeera Fatima

جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں سے 3 بم برآمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment