Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا 11 جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات 11 جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ ہم ٹیکس میں اضافے کو کسی صورت نہیں مانتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرے۔

عاصم رضا نے کہا ہے کہ بدھ کے روز سے گندم کی واشنگ بند کردی جائے گی اور 11 جولائی سے مارکیٹ کو آٹے کی سپلائی کرنا بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہمارے بس میں نہیں ہے۔ ہمارا  حکومت سےمطالبہ ہے کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو فی الفور ختم کرے، ہم ایسے کسی اضافے کو قبول نہیں کرتے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسویشن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہر گز عوام کو تکلیف دینا نہیں ہے لیکن ہماری فلور ملز بھی ود ہولڈنگ ٹیکس برداشت نہیں کرسکتیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو پھر 11 جولائی کو آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے۔

Related posts

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹراپارٹی انتخابات نظرثانی کی درخواست خارج کر دی

Mobeera Fatima

سیمنٹ کی برآمد میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیاد پر 22 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے 60 سے زائد امریکی ایوان نمائندگان کا صدر بائیڈن کو خط

Mobeera Fatima

Leave a Comment