Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے نیا نرخ نامہ جاری کر دیا

وزارت خارجہ کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کیلئےپیشگی اپوائنٹمنٹ کی شرط ختم کر دی گئی۔

وزارت خارجہ نے جاری نوٹ میں کہا ہےکہ تعلیمی اسناد،قانونی دستاویزات اورکمرشل دستاویزات کیلئےاب اپوائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں،یہ دستاویزات وفاقی دارالحکومت سمیت لاہور اور کراچی میں قائم مراکز سے بھی تصدیق کرائی جا سکیں گی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کیلئے نیا نرخ نامہ بھی جاری کر دیا گیاہے۔ جس کے مطابق اب بھی ذاتی اور تعلیمی اسناد کی فی دستاویز کی تصدیق 3 ہزار روپے میں ہو گی، قانونی دستاویزات 4500 اور کمرشل دستاویزات 12ہزار روپے میں تصدیق کی جائیں گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پیر سے وزات خارجہ میں اسناد کی تصدیق کا عمل دوبارہ کھولا جا رہا ہے، تعلیمی اسناد، قانونی اور کمرشل دستاویزات کی تصدیق شروع کی جائے گی۔ اب شہری دستاویز کی تصدیق کیلئےوزارت خارجہ کے واک ان طریقہ کار سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Mobeera Fatima

چین کی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی

Mobeera Fatima

کلینک آن ویلز صحت کے شعبے میں ایک انقلاب لائے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment