صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، پیاز اور ٹماٹر کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔پیاز کے سرکاری نرخ 140 روپے کلو ہوگئے جبکہ مارکیٹ میں پیاز 170 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
ٹماٹر کی قیمت میں دس روپے کی کمی ہو گئی، سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر 130 روپے جبکہ مارکیٹ میں 170 روپے کلو بیچا جارہا ہے۔اسی طرح آلو 83 روپے کی بجائے مارکیٹ میں 90 روپے، دیسی لہسن 390 روپے کی بجائے 500 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
ادرک 670 روپے کلو ہو گیا لیکن مارکیٹ میں ادرک 800 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ میں پھول گوبھی فی کلو 100 روپے میں دستیاب ہے جبکہ سرکاری ریٹ 80 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، اور پھول گوبھی 100 روپے کلو تک دستیاب ہے۔
سرکاری نرخ کے مطابق سبز مرچ 170 روپے کلو، فارمی کھیرا 150 روپے کلو، شلجم 130 روپے کلو، شملہ مرچ 210 روپے کلو، چائنا لیموں 275 روپے کلو ہیں۔