Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

جوہری پروگرام ، امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں

امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے دبائو بڑھانے کیلئے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی شخصیت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ، جن اداروں اور شخص پر پابندی لگائی گئی ان کا تعلق ایران کے ایٹمی پروگرام سے ہے، ایران کے جوہری پروگرام کو مدد فراہم کرنے والوں کا احتساب جاری رہے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایران جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی نہ ہوا تو فوجی طاقت کا استعمال کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی اداروں پر یہ پابندیاں ایسے وقت لگائی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی پروگرام پرمذاکرات ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں۔

Related posts

ہیلمٹ، انڈیکیٹر اور بغیر سائیڈ ویو مرر موٹر سائیکل والوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم

Mobeera Fatima

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، ٹی ٹی پی کمانڈر مارا گیا

Mobeera Fatima

جنوبی افریقہ نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment