Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

26 نومبر احتجاج ، تحریک انصاف کے مزید 52 کارکنوں کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید 52 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں۔ درخواست گزار ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ بادی النظر میں ملزمان کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے۔

فیصلے کے مطابق ملزمان پر الزام کا تعین صرف شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے وکیل کے مطابق ملزمان کا مقدمے کے ساتھ تعلق نہیں جوڑا جاسکا۔ پراسیکوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں۔

Related posts

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سربراہ مقرر

Mobeera Fatima

حزب اللہ کا اسرائیلی انٹیلی جنس بیس پر حملہ ، 3اسرائیلی فوجی ہلاک

Mobeera Fatima

ڈالر کو بڑا جھٹکا ، اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

Mobeera Fatima

Leave a Comment