Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکیوں کے قتل میں ملوث داعش کمانڈر گرفتار ، تعاون پر پاکستان کا مشکور ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ افغانستان میں دہشتگری کا بڑا ذمہ دار پکڑا گیا ہے۔

صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے طویل ترین خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2021 میں کابل دھماکے کے دہشتگرد کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا، افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا داعش کمانڈر اس وقت امریکا لایا جا رہا ہے تاکہ وہ امریکا میں قانون کا سامنا کر سکے۔

دوسری جانب امریکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کی معلومات کی بنیاد پر داعش کمانڈر کو گرفتار کر لیا جو 2021 میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے موقع پر کی گئی دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔

Related posts

کراچی، گولڈ میڈلسٹ اتقاء قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار

Mobeera Fatima

برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کرنے پر برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

Mobeera Fatima

مہنگائی کی شرح میں اضافہ،24 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment