روزگار کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں پر پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی نئی شرط عائد کردی گئی۔
یہ اقدام شکایات کی روشنی میں سامنے آیا ہے، بیورو آف امیگریشن نے یواے ای ایمپلائمنٹ ویزے کیلئے نئی شرط لاگو کردی ہے۔
پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین عدنان پراچہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نوکری پر جانے والوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا، ہم حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔