Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوژیا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی ، علاقائی استحکام کیلئے اقدامات اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے باہمی اعتماد بڑھانے اور تعاون پر زور دیا، جبکہ ژانگ یوژیا نے پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تعریف کی اور دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related posts

نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

Mobeera Fatima

آئینی بینچ کے بیٹھنے تک کیا ہم غیر آئینی ہیں ؟ جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

Mobeera Fatima

Leave a Comment