Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

غزہ جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں قطر ، مصر ، حماس اور امریکا کے مذاکرات

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے لیے قطر، مصر، حماس اور امریکا کے مذاکرات جاری ہیں۔

مصری میڈیا کے مطابق مذاکرات کے لیے اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز بھی قاہرہ میں موجود ہیں۔

مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ بات چیت میں حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حتمی معاہدہ تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حماس کی منظور کردہ تجاویز پر حماس اور اسرائیل کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔

یاد رہے کہ جنگ بندی بات چیت بحال ہونے کے باوجود اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل ہو گئے ہیں ، اسرائیلی فوجیوں نے حملے کرکے کئی فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرکے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی۔

Related posts

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ، مسلسل تین میچ ہار کر بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر

Mobeera Fatima

گوتم اڈانی کا امریکا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبوں کا اعلان

Mobeera Fatima

یوکرین نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment