ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 132 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعے پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ففٹیز مکمل کیں۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ باولر ہیں، ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب انگلش کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔ میچ کے لیے اچھی تیاری کر رکھی ہے۔