Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تہران میں موساد کی ڈرون بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی ، مزید 2 ایجنٹ گرفتار ، بارودی مواد ، دیگر آلات برآمد

ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے کارروائی کرکے موساد کی ڈرون بنانے والی فیکٹری کا پتہ لگا کر مزید دو ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے ایجنٹوں کے قبضے سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کر لیے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی نے بتایا کہ ان دو افراد کو تہران کے شہرِ رے کے ضلع فشافویہ سے گرفتار کیا گیا۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق 3 منزلہ عمارت اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے ڈرونز کی تیاری اور انہیں دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

واضح رہے اتوار کے روز ہی صوبہ البرز کی ساوجبلاغ کاؤنٹی میں موساد کے 2 دیگر ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Related posts

احتجاج کے دوران پکڑے گئے افراد کا اسپیڈی ٹرائل ہو گا، وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کی جانب سے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف،47 فیصد پاکستانی لاعلم نکلے

Mobeera Fatima

Leave a Comment