Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق خوفزدہ ہونا چاہیے ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل واحد ملک ہے جو نہ کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند ہے اور نہ ہی کسی دیگر عالمی جوہری معاہدے کو تسلیم کرتا ہے۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور مغربی ممالک کی جانب سے اس کی حمایت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو کسی بین الاقوامی نیوکلیئر ضابطے کا پابند ہے اور نہ ہی اس نے این پی ٹی پر دستخط کئے ہیں، مغربی ممالک کو اسرائیل کے تنازعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس پاکستان نے تمام بین الاقوامی نیوکلیئر ضوابط پر دستخط کئے ہیں اور اپنی جوہری صلاحیت کو صرف ملکی دفاع اورعوامی مفاد کے لیے استعمال کرتا ہے، جبکہ اسرائیل کا طرزِ عمل عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کا بڑھتا ہوا جارحانہ رویہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کو بھی ہونگے، دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے ۔

Related posts

اسرائیلی فوج کی پناہ گزین اسکول پر بمباری، مزید 68 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

بجلی صارفین کیلئے ایک ساتھ بجلی مہنگی اور سستی بھی کر دی گئی

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

Mobeera Fatima

Leave a Comment