Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابقگلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات اورگرد و نواح میں مزید بارش و برفباری کا امکان ہے۔

راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹو بہ ٹیک سنگھ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

بالائی خیبرپختونخوامیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، بونیرباجوڑ، مالاکنڈ، ہری پور، صوابی اور مردان میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، چارسدہ اور نوشہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Related posts

مندی کے بادل چھٹ گئے ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز

Mobeera Fatima

مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے ، ترجمان پاک فوج

Mobeera Fatima

مریدکے میں پرتشدد احتجاج کے بعد سعد رضوی اور انس رضوی پر قتل کا مقدمہ درج

Mobeera Fatima

Leave a Comment