Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن انتقال کر گئیں

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلا جیکسن طویل عرصے سے لبلبے کے  کینسر میں مبتلا تھیں۔ ان کے خاندان نے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکساس کے 18 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی ریاست ہائے متحدہ کی نمائندہ شیلا جیکسن کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں۔

شیلا جیکسن لی کو قومی اور بین الاقوامی انسان دوست، انصاف اور انسانی حقوق خصوصا خواتین اور بچوں کے لیے ان کی جرات مندانہ کوششوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے سوگواران میں شوہر، دو بچے اور دو پوتے پوتیاں چھوڑی ہیں۔

شیلا  1995 سے کانگریس کی رکن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں ، وہ سیلاب، زلزلے سمیت ہرناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں۔ 2022 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔

Related posts

علی امین اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر وزرا کی تنقید کو مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

سیاسی صورتحال کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

پاکستانی ٹیم نے محنت کی لیکن نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا، سرفراز احمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment