Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارت میں لاپتہ بنگلہ دیشی رکن اسمبلی قتل

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن اسمبلی انوارالعظیم کو بھارت میں ایک ہفتے سے زائد عرصہ لاپتا رہنے کے بعد کولکتہ میں قتل کر دیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسدالزمان خان نے بتایا کہ حکمران جماعت کا رکن اسمبلی ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے لاپتہ رہنے کے بعد بدھ کو بھارتی شہر کولکتہ میں مردہ پائے گئے۔

عوامی لیگ کے ٹکٹ پر سرحدی ضلع جھیندہ سے مسلسل تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 56 سالہ انوارالعظیم اپنے علاج کے لیے بھارت روانہ ہونے کے ایک روز بعد 13 مئی کو لاپتا ہوگئے تھے۔

بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے بتایا کہ رکن اسمبلی کے قتل کے شبہے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور کولکتہ کی پولیس مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے اور تفتیش کے دوران احتیاطی طور پر تمام تفصیلات جاری نہیں کرسکتے ہیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے سینئر پولیس افسر اخلیش چھیتورویدی نے بتایا کہ ہم نے اس ہاؤسنگ کمپلیکس کی ویڈیو حاصل کرلی ہے جہاں وہ رہ رہے تھے اور تفتیش کے دوران خون کے دھبے بھی نظر آئے ہیں۔

ایک اور پولیس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قاتلوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہوسکتا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنی جماعت کے رکن اسمبلی کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کی۔

Related posts

واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز میں آگ لگنے سے سینکڑوں ووٹ تباہ

Mobeera Fatima

تھائی لینڈ ، اسکول کی بس می خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، 20 بچوں سمیت 23 ہلاک

Mobeera Fatima

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ ، یمن ، سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

Leave a Comment