Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related posts

سرکاری نرخنامے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سبزی اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری

Mobeera Fatima

رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس شروع

Mobeera Fatima

فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment