Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

میری شادی کا جوڑا جل گیا تھا، سعدیہ امام

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا تیاری کے وقت جل گیا تھا۔

سعدیہ امام نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی،اداکارہ نے شادی کے جوڑے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں کپڑوں کا کام کرتی تھی، شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا، پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ میری امی کا پسندیدہ رنگ تھا، مجھے بہت دکھ ہوا، میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا تو میں نے کسٹمر سے اس جوڑے کی تصویر مانگی جس پر اس لڑکی نے مجھے کہا کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد ہے۔

سعدیہ امام نے مزید کہا کہ میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا بنوا کردیا تھا۔

Related posts

سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا

Mobeera Fatima

موسم خشک اور گرم رہے گا ، لاہور سمیت کئی شہروں میں اسموگ کا امکان

Mobeera Fatima

میری شادی میں میرے والدین شریک نہیں ہوئے تھے، مدیحہ امام کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment