Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مولانا فضل الرحمن جلد ہمارے اتحاد کا حصہ بن جائیں گے ، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ، امید ہے وہ جلد ہمارے اتحاد کا حصہ بن جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم پر تمام کیسز سیاسی نوعیت کے ہیں، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، پر امن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ پارٹی کو چھوڑ کر جا چکے ہیں ان کے بارے میں بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے، ان لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنا، ان کو عہدہ دینا تمام تر فیصلے بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

Related posts

عمران خان سے آج رؤف حسن، شبلی فراز ، عمر ایوب ، شہر یار آفریدی ملاقات کرینگے

Mobeera Fatima

ہماری 80 فیصد معیشت دستاویز کے بغیر ، ٹیکس نیٹ سے باہر لوگ موجیں کر رہے ہیں ، انوار الحق کاکڑ

admin

نیا توشہ خان ریفرنس ، نیب کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے چوتھی بار تفتیش

Mobeera Fatima

Leave a Comment