Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے آج رؤف حسن، شبلی فراز ، عمر ایوب ، شہر یار آفریدی ملاقات کرینگے

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کرنے والے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی فہرست فائنل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے رؤف حسن، شبلی فراز ، عمر ایوب ، شہر یار آفریدی، شاندانہ گلزار اور جنید اکبر ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج پارٹی میں گروپنگ اور تقسیم پر پارٹی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل طلب کیا ہے۔

گزشتہ سماعت پر عمران خان نے پارٹی میں گروپنگ کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو جیل میں ملاقات کے لیے بلانے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز آج سے ہو گا

Mobeera Fatima

چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت پہلی بار 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment